ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر حملے کی کوشش کی گئی تو حملہ آوروں کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔
احمدی نژاد نے ایران کے شہر رُشت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایک پرامن قوم ہیں لیکن اگر ایران کے ایٹمی پروگرام پرحملے کی کوشش کی گئی تو حملہ آوروں کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔
ایرانی صدر نے کہا امریکا اور یورپی ممالک سمجھتے ہیں کہ عالمی مالیاتی بحران بیل آؤٹ پلان یا دیگر منصوبوں کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے تو وہ غلطی پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہ چکے ہیں اور اب بھی ہمارا موقف یہی ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے اور اسکے حصول کیلئے ہم تمام تر کارروائی کریں گے۔