جمعه 09/می/2025

دو کم سن بچیوں پر اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کا انکشاف

جمعہ 17-اکتوبر-2008

اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ نے اپریل میں اغواء کی جانے والی دو فلسطینی بچیوں کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کانشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے-
 
اخبار کی تازہ رپورٹ کے مطابق کئی ماہ قبل بیت لحم میں صلاح نامی شخص کے گھر سے نصف شب وردی میں ملبوس اسرائیلی فوجی ہلکار داخل ہوئے اور اہل خانے سے پوچھ گچھ کے بعد باہر چلے گئے-کچھ دیر بعد دوبارہ واپس آئے تو ان کے ساتھ خواتین فوجی اہلکار بھی موجود تھیں- انہوں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر کے سولہ سالہ سلوی کو اغواء کر لیا- اسی طرح کے ایک واقعے میں سلوی کی چچاز اد سارہ کو اس کے گھر سے اغوا کیا گیا-تب سے وہ لا پتہ تھیں-

اب دونوں کو حیفا کے داموم  نامی عقوبت خانے میں تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے- تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مغوی بچیوں پر کیا الزام عائد کیا گیا ہے – تاہم ایک خاتون وکیل سحر فرانسیس کا کہنا ہے مغوی بچیوں پر اسرائیل پر حملوں میں ملوث ایک خفیہ گروہ سے تعلق کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی