فلسطینی کابینہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد غود نے غزہ کی پٹی میں قطر کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پر حکومت قطر سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی قومی مذاکرات میں بھرپور کردار ادا کریں- انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کی منزل اہم منزل ہے اور اس کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے-
قطر کے سفیر سیار المائودہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین، قطر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ قطر کا شمار ان نمایاں ممالک میں ہوتا ہے کہ جو مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں-
قطر کے سفیر مائودہ نے کہا کہ مذاکرات کا فلسطین کو اور تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا قطری سفیر نے کہا کہ قطر کے حکمران شیخ حمد الثانی اور فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے درمیان تعلقات استوار ہیں- انہوں نے کہا قطری حکومت فلسطینیوں کو ہر قسم کی امداد فراہم کرتی رہے گی-