اسرائیلی اخبار ’’معاریف ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس 6.2بلین ڈالر کا اسلحہ بر آمد کیاہے- بر آمد کئے گئے جنگی ساز و سامان میں جدیدترین میزائل اور وسیع تر تباہی پھیلانے والا اسلحہ بھی شامل ہے – رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں حالیہ اقتصادی بحران کے باوجود اسرائیلی فوجی بر آمدات میں گزشتہ برس کی نسبت اضافے کی توقع ہے –
اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل بنحاس بومربس نے ریزروفوج کے بریگیڈئیر اوڈے چینی کو فوجی بر آمدات کے قبضے کے ذمہ داری سونپ رکھی ہے – رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں چالیس ہزار خاندان اسلحہ ساز کارکانوں سے مفادات حاصل کرتے ہیں جبکہ لاکھوں بالواسطہ طور پر مفادات حاصل کررہے ہیں-