اسرائیلی وزیر دفاع کے مشیر عاموس غیلا د اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اعلی مذاکرات کار عوفر دیکل قاہرہ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مصری خفیہ ادارے کے سربراہ عمر سلیمان سے بات چیت کی- با وثوق ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان التواء کا شکار مختلف مسائل پر مذاکرات ہوئے –
جن میں سرنگوں کے ذریعے اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھا اور مصرکی ثالثی سے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے معاملات شامل ہیں- قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے نہ پانے کی جوہات کا ذکر کرتے ہوئے اسرائیل کا کہناہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنے مطالبات کی چھت اونچی کرلی ہے –

دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں- کوئی بھی فریق لچک کا مظاہرہ کرنے پر تیار نہیں ہے – اسرائیل کے حزب اللہ سے قیدیوں کے تبادلے کے بعد حماس نے اپنے مطالبات میں اضافہ کردیا ہے- اسرائیل نے حزب اللہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے قیدی رہا کئے جو وہ خطرناک تصور کرتاتھا-ذرائع کے مطابق مصر اور غزہ کے درمیان رفح راہداری کھولنے کے متعلق دونوں فریقوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی –