یکشنبه 11/می/2025

عرب ممالک فلسطین کے داخلی انتشار کے خاتمے کے لیے تعاون کریں: مصر

بدھ 15-اکتوبر-2008

مصر نے فلسطین میں داخلی استحکام کے قیام اور انتشار کے خاتمے کے حوالے سے حماس اور فتح کے درمیان جاری مصالحانہ کوششوں کو مؤثر بنانے کے لیے عرب ممالک سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے-
 
مصری اعلی سطحی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے لیے تمام عرب ممالک اپنا کردار ادا کریں- اس وقت فلسطین کی دونوں نمائندہ جماعتوں کو قریب لانے کا ایک سنہری موقع ہے اگر یہ ہاتھ نکل گیا تو فلسطین کے داخلی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں-
 
واضح رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے لیے عرب ممالک کی کئی بااثر شخصیات قاھرہ پہنچ رہی ہیں جہاں رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو حماس فتح مذاکرات کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کریں گی- قاھرہ پہنچنے والی شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخصیات حماس اور فتح کے درمیان حائل اختلافات کی خلیج ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی