یکشنبه 11/می/2025

مصری وزیرداخلہ کے خلاف عدالتی کارروائی پر غور

بدھ 15-اکتوبر-2008

مصری قانون دان ،یونیورسٹی پروفیسر اور عدلیہ کے عہدیداران اس پر غور کررہے ہیں کہ مصر کے وزیر داخلہ حبیب العربی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے ،کیونکہ ان حضرات کو رفح شہر میں جانے نہیں دیا گیا – ذرائع کے مطابق مصر کی یہ شخصیات حبیب العربی سے اس لیے ناراض ہیں کہ ہزاروں فلسطینیوں کو رفح شہر کی طرف جانے نہ دیا گیا ، یہ لوگ اجتماعی طور پر غزہ کی پٹی میں محصور پندرہ لاکھ فلسطینیوں کی امداد کے لیے جانا چاہتے تھے –

جج محمود الخدری جو اپیل کورٹ کے نائب سربراہ اور محاصرہ مخالف کمیٹی کے سربراہ ہیں نے کہاہے کہ وزیر داخلہ کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا اور وزیر کے خلاف عدالتی رائے حاصل کی جائے گی – بطور جج ان کا کہناتھاکہ مصری شہریوں کو رفح جانے کی اجازت نہ دینا انفرادی  آزادیوں اور مصری  آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے –

دس روز قبل مصری شہری سینکڑوں بسوں اور گاڑیوں اور طبی سازو سامان کے ہمراہ غزہ کی پٹی جانا چاہتے تھے لیکن مصری سیکورٹی فورس نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ،بسوں اور ویگنوں کو پکڑ لیا –
 
رکن اسمبلی اور حماس کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ حمدی حسان نے مصری انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ مصری انتظامیہ غزہ کی پٹی کی تباہ کن صورت حال کی بلاواسطہ ذمہ دار ہے ، انہوں نے کہاکہ عدلی کے خلاف مہم کا مقصد یہ ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال کے بارے میں اقوام عالم کو متوجہ کیا جاسکے-

مختصر لنک:

کاپی