یکشنبه 11/می/2025

روس نے 67 مربع میل پر مشتمل جزیرہ چین کو واپس کر دیا

منگل 14-اکتوبر-2008

روس نے شمال مشرق بعید میں چین کو 67 مربع میل پر مشتمل جزیرہ واپس کر دیا۔ جزیرے کی واپسی سے دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے جاری سرحدی تنازعہ ختم ہو گیا۔ اس سلسلہ میں سرحدی علاقہ میں جزیرہ کا کنٹرول چین کے حوالہ کرنے سے متعلق ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سفارتی نمائندوں، فوج و پولیس سمیت دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ روس اور چین کے مابین 4300 کلومیٹر طویل سرحد روسی اور چینی بادشاہوں کے زمانے سے ہمیشہ تنازعہ کا سبب رہی ہے۔
 
متنازعہ جزیرے کی ملکیت چین کے حوالہ کرتے ہوئے روسی بارڈر گارڈز نے علاق خالی کر دیا جبکہ چینی سکیورٹی اہلکاروں نے وہاں سرحدی حد بندی کیلئے نشانات لگا دیئے۔

مختصر لنک:

کاپی