پنج شنبه 08/می/2025

مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے فلسطینی ریاست کا وجود ناگزیر ہو چکا ہے

پیر 13-اکتوبر-2008

فرانس نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا- فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار فرانسیسی وزیر خارجہ برنارڈ کوشز نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کیا-
 
ملاقات میں مصر کے صدر اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے مشرقی وسطی امن عمل، ایران کے متنازع ایٹمی مسئلے اور سوڈان میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا-
 
مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیث نے برنارڈ کوشز کے ساتھ نیوز کانفرنس میں مصری صدر حسنی مبارک کے انتیس اکتوبر کو فرانس کے دورے کا اعلان کیا- اس سے قبل برنارڈ کوشز نے فلسطین اور اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر خارجہ زیپی لیونی اور فلسطینی محمود عباس سے بھی ملاقات کی-

مختصر لنک:

کاپی