پنج شنبه 08/می/2025

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے رہیں گے: سری لنکا

ہفتہ 11-اکتوبر-2008

 فلسطین کے صدر محمود عباس نے سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکسے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکا کے صدر مہندا راجاپکسے نے کہا کہ سری لنکا فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق ایک آزاداور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔اس سے قبل کولمبو پہنچنے پر صدر مہندا راجا پکسے کی جانب سے انکے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس سے قبل فلسطینی صدرمحمود عباس نے اپنے دورہ بھارت کے احتتام پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ بھارت کے تعلقات ایک خودمختار ملک کا اپنافیصلہ ہے جس میں فلسطین کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ انہیں یقین ہے کہ بھارت فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی میں ان کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی