اسرائیل نے غرب اردن کے شہر الخلیل شہر میں فلسطین سپیشل فورس کی تعیناتی سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کی تجویز قبول کرلی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی انٹرنیٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اتفاق کے بعد الخلیل میں فلسطینی سیکورٹی کے پانچ سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں دو سو پچاس پولیس اہلکار جبکہ دو سو پچاس صدر عباس ملیشیا کے خصوصی اہلکار شامل ہوں گے- سیکورٹی حکام کی تعیناتی ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کرلی جائے گی-