جمعه 09/می/2025

’’موشے دایان کا پچاس کی دہائی میں مصر میں بم دھماکے کرانے کا انکشاف‘‘

جمعرات 9-اکتوبر-2008

اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے سابق فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ بنیامین جیبلی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 1950ء کی دہائی میں اسرائیلی آرمی چیف موشے دایان نے مصر کے شہروں قاھرہ اور اسکندریہ میں بم دھماکے کرائے تھے-
 
اس سلسلے میں انہوں نے مصر میں خفیہ اہلکاروں کو دونوں بڑے شہروں میں مسلسل بم حملوں کے احکامات جاری کیے تھے- رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ وفات پانے والے سابق انٹیلی جنس چیف بھی خفیہ اداروں کو بم حملوں کے احکامات جاری کرنے میں شامل تھے تاہم انہوں نے تین سال قبل اس امر کا انکشاف کیا-
 
اسرائیل میں سرکاری طور پر چند اداروں کی کارروائیوں کو منظر عام پر لانا سخت منع ہے جبکہ مصر میں بم دھماکوں کی تفصیلات کو خاص طور سے خفیہ رکھنے کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی