جمعه 09/می/2025

مغربی کنارے سے انخلاء کے متعلق بیانات میرا ذاتی موقف ہے : ایہوداولمرٹ

جمعرات 9-اکتوبر-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہوداولمرٹ نے کہاہے کہ مغربی کنارے سے انخلاء کے متعلق میرے بیانات ذاتی موقف ہے- آئندہ حکومت اس پر عمل کی پابند نہیں ہے-

واضح رہے کہ ایہوداولمرٹ نے گزشتہ ہفتے تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’یدیعوت احرونوت ‘‘ کو طویل انٹرویو میں فلسطینیوں سے قیام امن کے لیے مغربی کنارے سے یا مغربی کنارے کے برابر مقبوضہ فلسطین (1948ء)سے اسرائیلی انخلاء کو ضروری قرار دیاتھا-

انہوں نے کہاتھاکہ ہم فیصلہ کن مرحلے میں کھڑے ہیں ہمیں فلسطینیوں سے معاہدہ کرنا ہوگا – جس کا مطلب ہے کہ ہمیں مغربی کنارے یا اس کے برابر اسرائیل کے رقبے سے انخلاء کرنا ہوگا- اس انخلا ء کے بغیر قیام امن کا معاہدہ ممکن نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی