پنج شنبه 08/می/2025

یورپ میں فلسطینی کانفرنس‘ اگلے سال اٹلی میں ہوگی

جمعرات 9-اکتوبر-2008

یورپ میں فلسطینی کانفرنس نامی تنظیم کے صدر دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کی ساتویں قومی کانفرنس کا انعقاد اگلے برس اٹلی میں ہوگا-
 
اٹلی کے شہر میلان میں فلسطین اسمبلی کے زیر انتظام  ہونے والی تقریب کے دوران اس کااعلان کیاگیا نیز یہ کہ اٹلی میں فلسطین کے حوالے سے مزید سرگرمیاں منظم کی جائیں گی- میلان میں ہونے والی تقریب میں فلسطینیوں کے مسئلے میں ان کے موقف کی حمایت کرنے والی یورپی تنظیموں اور اداروں اور اہم عرب شخصیات نے شرکت کی-

یورپ میں فلسطینی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل عادل عبداللہ نے کہاکہ آئندہ کانفرنس ماضی میں ہونے والی کانفرنسوں سے زیادہ دوررس نتائج کی حامل ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اٹلی کی حکومت کامتوازن رویہ ہے –

مختصر لنک:

کاپی