بڑی تجارتی کمپنیوں کی بندش اوراس کی وجہ سے بڑھنے والی بے روز گاری اوراشیاء کی کھپت میں کمی کے باعث ملک تاریخ کے بد ترین معاشی دور میں داخل ہو گیا ہے-کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رہائشی مکانات کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ اگست کے مہینے میں ملک میں بے روز گارافراد کی تعداد میں انیس ہزار کا اضافہ ہوا –
رپورٹ کے مطابق حکومت عوام کو جھوٹے اعدادو شمار کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے- اسرائیل میں معاشی بد حالی ایک وجہ امن و امان کی خرابی کے باعث سیاحت کے شعبے کی تباہی بھی ہے- اس کے علاوہ رواں سال کئی بڑی تجارتی کمپنیوں نے کار وبار میں نقصان کے باعث کاروبار بند کر دیا، جس سے اسرائیلی معیشت کو ایک بڑ ادھچکا لگا –