عبرانی روزنامے ’’معاریف ‘‘ کے مطابق ایہود اولمرٹ کے نائب اول حائم رامون کی تجویز تھی کہ اسرائیلی کالونیوں کو خالی کرالیا جائے اور آبادکاروں کو اس کے بدلے میں معاوضہ دیا جائے-
چار سو متحرک (Mobile)گھر مغربی کنارے میں منتقل کئے گئے اور ان کے گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی‘ ان گھروں میں پندرہ ہزار اسرائیلی آبادکار قیام پذیر ہیں- اخبار کے مطابق آبادکار‘ ان آبادیوں میں آنے سے قبل متحرک گھروں کو ٹکڑوں ٹکڑوں کی صورت میں لے کرآئے اور بعد ازاں انہیں جوڑنے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے-
روزنامہ ’’معاریف‘‘کے مطابق آبادی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل بن حسن نے کہا ہے کہ اگرچہ ایہوداولمرٹ کی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے خلاف تھی لیکن اس کے باوجود کونسل نے اس مدت میں نئی آبادیاں تعمیر کرلی ہیں-
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی امانت تحریک‘ جو مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں تعمیر کررہی ہے‘ بستیوں کی تعمیرات کے لیے تحریک کوسرمایہ بھی فراہم کررہی ہے – فالسطین نے مزید کہاکہ اولمرٹ کے اقتدار کے زمانے میں پانچ ہزار آبادکاروں کا مغربی کنارے میں اضافہ ہوگیا ہے-