سری لنکا کے شمال وسطی شہر انورادھاپورہ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں اپوزیشن رہنما سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک سابق فوجی جرنیل اور ملک کی حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما جناکا پریرہ اور ان اہلیہ بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سری لنکا کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر اُدھیا نانا یکارہ کے حوالے سے کہا ہے کہ خود حملہ تامل ٹائیگرز باغیوں نے کرایا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق خود کش حملے میں اپوزیشن جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پولیس کے ڈی آئی جی کے پی پی پاتھی رانا کے حوالے سے کہا ہے کہ خود کش بمبار نے عمارت میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔