پنج شنبه 08/می/2025

صدر بش کی رخصتی سے قبل امن کی آخری کوشش

پیر 6-اکتوبر-2008

امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اپنی مدت حکومت کے خاتمے سے قبل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کسی مفاہمتی فارمولے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں-
 
اسرائیلی فوجی ریڈیو کی انٹرنیٹ پر شائع رپورٹ میں مصری ترجمان سلمان عواد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر بش مصر میں عالمی راہنمائوں کی اہم ملاقات کے خواہاں ہیں جس میں رام اللہ اور تل ابیب کے درمیان مصالحت کی آخری کوشش اور امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے غور کیا جاسکے-
 
سلیمان عواد کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ، اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان، روس اور یورپی یونین کے مندوبین کو قاھرہ میں مل بیٹھنے کا موقع دینے پر غور کررہے ہیں- رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ مشرق وسطی میں کسی امن معاہدے کو اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایک پتے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی