اسرائیل نے ایران کے متوقع حملہ کے پیش نظر اپنی ایٹمی تنصیبات کے قریب غیر معمولی صلاحیت کے حامل دو فضائی راڈار نصب کرنے کافیصلہ کیاہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف ‘‘ کے مطابق راڈار دیمونا ری ایکٹر کے قریب صحرائے نقب میں نصب کئے جائیں گے- جن کی اونچائی چار سو میٹر ہوگی- واضح رہے کہ دیموناممنوعہ علاقہ ہے جس کی فضا میں کسی جہاز کو جانے کی اجازت نہیں ہے-

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق راڈار کا نصب کیاجانا معمول کی فوجی سرگرمیاں ہیں- انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا- اخبار کے مطابق راڈار نصب کئے جانے کا کام دو ہفتے کے اندر شروع کردیا جائے گااور اس کی تکمیل تین ماہ کے اندر ہوجائے گی-
دوسری جانب صحرائے نقب میں امریکہ کی جانب سے اینٹی میزائل راڈار نصب کئے جانے کا کام پہلے سے جاری ہے- اسرائیل کے فوجی ماہرین نے خطرے کا اظہار کیا ہے کہ صحرائے نقب میں امریکی راڈار سسٹم نصب کئے جانے سے اسرائیلی عسکری راز امریکہ کی نظر میں آجائیں گے-