جمعه 09/می/2025

شاؤل موفاذ نے سیاست سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا

پیر 6-اکتوبر-2008

اسرائیلی کدیما پارٹی کی قیادت کے لیے انتخابات میں ناکامی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ شاؤل موفاذ نے ابھی تک سیاست سے علیحدہ ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا-

اسرائیلی ریڈیو نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پارٹی انتخابات میں دوستوں کی بے وفائی سے شاؤل موفاذ بہت مایوس ہوئے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ وہ سیاست سے علیحدہ ہوجائیں گے یا پھر مستقبل میں پارٹی کی قیادت کے لیے دوبارہ مقابلہ کریں گے-
 
واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ کے استعفی کے بعد کدیما پارٹی کی صدارت کے لیے انتخابات میں اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے کامیابی حاصل کی ہے – وہ اسرائیل متوقع وزیراعظم ہیں- صدر نے انہیں حکومت تشکیل دینے کا حکم دیا ہے- دوسری جانب شاؤل موفاذ کے حامی انہیں قائم مقام وزیراعظم اور اقتصادی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی