جمعه 09/می/2025

اسرائیلی معاشرہ کرپٹ‘ لالچی اور نسل پرست بن چکاہے:سابق وزیرتعلیم

پیر 6-اکتوبر-2008

سابق اسرائیلی وزیرتعلیم شلومیت الونی نے اسرائیلی معاشرہ کو کرپٹ‘ لالچی اور مادہ پرست قرار دیاہے- ان کی رواں ہفتے میں کتاب شائع ہوئی جس کا نام ہے ’’بیڑیوں میں جکڑی جمہوریت ‘‘ اس کتاب کے مقدمہ میں شلومیت الونی نے اسرائیل کی نسل پرستانہ ذہنیت کو بے نقاب اور معاشرے میں پیدا ہونے والے بگاڑ کو ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل انتہا پسند یہودی مذہبی پیشوائوں کے چنگل میں پھنسا ہواہے-

واضح رہے کہ سابق وزیرتعلیم نے اسرائیلی وزیردفاع ایہودباراک کو خطرناک شخص قرار دیاتھااور انہیں اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ دان حالوتس پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاتھا-
 
شلومیت الونی نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں لکھاہے کہ عبرانی ریاست کے میثا ق آزادی پر دستخط کرنے والوں نے واضح کیا تھاکہ اسرائیل جمہوری ریاست ہے- دین اور قوم کے لحاظ سے شہریوں میں کوئی فرق نہیں-

اسرائیل کے تمام شہری برابر ہیں- میثاق آزادی میں کسی جگہ پر اسرائیل کو یہودی ریاست نہیں قرار دیا گیا- انہوں نے کہاکہ اسرائیل اب جمہوری ریاست نہیں رہی بلکہ ایتھنو کریٹک ریاست میں تبدیل ہوچکی ہے- جس سے نسل پرستی کی بو آ رہی ہے –

مختصر لنک:

کاپی