شنبه 03/می/2025

اسرائیل نے مستقبل میں لبنانی دیہات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 4-اکتوبر-2008

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ مستقبل میں لبنان کے ساتھ کسی ممکنہ جنگ کے دوران اُن لبنانی دیہات کوتباہ وبرباد کردے گا جہاں سے حزب اللہ اسرائیلی شہروں پر راکٹ فائر کرے گی۔

اسرائیلی فوج کی شمالی ڈویژن کے سربراہ جنرل گادی ایزنکوٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ2006 میں بیروت کے علاقے ضاحیہ کوارٹرز میں جو کچھ ہوا تھا وہی لبنان کے ان تمام دیہات میں دہرایا جائے گا جہاں سے اسرائیل پرراکٹ فائر کئے جائیں گے۔ ضاحیہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تھا جسے دوسال پہلے34 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے مسلسل فضائی حملے کر کے تباہ کردیا تھا۔جنگ میں تقریباً12 سو لبنانی شہری جاں بحق اور 159 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

جنرل گادی ایزنکوٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنانی دیہات پر بھرپورطاقت کااستعمال کرے گی اور بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی لائے گی کیونکہ اسرائیلی نکتہ نظر سے وہ سویلین دیہات نہیں بلکہ فوجی اڈے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی