شنبه 03/می/2025

امریکی میزائل حملہ، 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ہفتہ 4-اکتوبر-2008

شمالی وزیرستان کے علاقے محمد خیل میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔ امریکی جاسوس طیاروں کے شمالی وزیرستان کے علاقے محمد خیل میں گذشتہ رات میزائل حملے میں دو مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو میرانشاہ کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میزائیل حملوں میں شہید ہونے والے بیس افراد کی آج تدفین کر دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی