شنبه 03/می/2025

لبنان :بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک، 35 زخمی

پیر 29-ستمبر-2008

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں ایک فوجی بس کے قریب کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں.

لبنان کےسکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کو سڑک کے کنارے کھڑا کیا گیا تھا اور جونہی فوجی بس شہر کے جنوبی داخلی راستے کے قریب پہنچی توبارود سے بھری کارکوریموٹ کنٹرول سے اڑادیا گیا.بم دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.

دھماکا صبح کے وقت ہوا اوراس میں تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں.زخمیوں میں بھی زیادہ ترفوجی ہیں.لبنان کے ایک ٹیلی ویژن نے فوجیوں کودھماکے کی جگہ کا گھیراٶ کرتے ہوئے دکھایا ہے جو لوگوں کو بم دھماکے کا نشانہ بننے والی بس کے قریب جانے سے منع کر رہے تھے.

گذشتہ دو ماہ کے دوران طرابلس میں یہ دوسرا بم دھماکا ہے جس میں فوجیوں کونشانہ بنایا گیا ہے.13اگست کوبھی ایک فوجی بس کے قریب بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے،جن میں دس فوجی تھے.

مختصر لنک:

کاپی