ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ایران سے عداوت یکطرفہ ہے جس کے باعث صدر بش نے تہران سے دوستی کے کئی اچھے مواقعے کھو دئے۔ ایٹمی پروگرام پر صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیتا،ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے اور ایران کسی بھی ملک کے مقابلے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے زیادہ تعاون کر رہا ہے۔
اسرائیل کے بارے میں اپنے خیالات دہراتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں بن بلایا مہمان ہے اور صیہونی ریاست غیر قانونی ہے ۔ایک سوال پر ایرانی صدر کاکہناتھا کہ امریکی صدارتی امیدواروں کے ایران کے بارے میں خیالات اشتعال انگیز ہیں تاہم ابھی وہ ان کی باقاعدہ رائے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ تہران کے میئر تھے اس دور میں ریپبلیکن نائب صدارتی امیدوار سارہ پالن سے ملاقات ہوئی تھی، ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ۔