جرمن پولیس نے جمعہ کے روز جرمن فضائی کمپنی کے ایل ایم کی کولون ائرپورٹ سے ایمسٹرڈم جانے والی پرواز پر چھاپہ مار کر اس میں سوار دو مشتبہ صومالی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کو شبہ تھا کہ صومالی باشندے دہشت گردی کی کوئی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے ترجمان نے جرمن ٹی کو بتایا کہ صومالی باشندوں سے آخری وصیت پر منبی خطوط ملے ہیں۔
گرفتار ہونے والا ایک شخص صومالی شہری ہے جبکہ دوسرا جرمن شہریت رکھتا ہے مگر اس کی پیدائش صومالیہ کے دارلحکومت موگادیشو کی ہے۔ انہیں پرواز کی روانگی سے چند لمحے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق زیر حراست افراد کی رہائش سے وصیت نامے ملے تھے جس میں انہوں نے جہاد (مقدس جنگ) میں جان دینے کا عہد کر رکھا تھا۔ پولیس ایک مدت سے ان افراد کی نگرانی کر رہی تھی۔
جرمن ائر لائن کا کوئی نمائندہ فوری طور پر تبصرے کے لئے نہیں مل سکا۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔