شنبه 03/می/2025

شام:کار بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق

ہفتہ 27-ستمبر-2008

شام کے دارالحکومت دمشق میں ہفتہ کے روز کاربم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق  اورزخمی ہو گئے ہیں.

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ ایک کار پر 200 کلوگرام بارود لدا ہواتھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا.واقعہ دمشق کے جنوبی علاقے میں پیش آیا ہے اور تمام ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عام شہری ہیں.

اس سے پہلے عینی شاہدین نے ائیرپورٹ کی جانب جانے والی شاہراہ پر دھماکے کی آوازسننے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

یادرہے کہ اس سال فروری میں حزب اللہ کے عسکری کمانڈر عماد مغنیہ کی کارم بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد شام میں یہ پہلا دھماکا ہے.گذشتہ ماہ تشدد کے ایک اور واقعے میں ساحلی شہر طرطوس میں ایک سنئیر سکیورٹی افسر کو پراسرار اندازمیں قتل کردیاگیاتھا.

مختصر لنک:

کاپی