چهارشنبه 07/می/2025

یہودی گروپ کی احمدی نژاد سے ملاقات، اسرائیل کو تباہ کرنے کی خواہش

ہفتہ 27-ستمبر-2008

یہودیوں کے ایک گروپ نے احمدی نژاد سے ملاقات میں ان سے اسرائیل کو تباہ کرنے خواہش کا اظہار کیا ہے- احمد نژاد نے نیٹو ری کرتا انٹرنیشنل گروپ کے تقریباً بارہ ربیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ صہیونیت بڑے پیمانے پر کمزور ہو رہی ہے اور ان شاء اللہ یہ بہت جلد تباہ ہو جائے گی اور اس کے بعد تمام یہودی، مسلمان اور عیسائی ایک دوسرے کے ساتھ امن سے رہ سکیں گے-

نیٹوری کرتا انٹرنیشنل یہودیوں کا مخالف صہیونیت گروپ ہے- یہ گروپ کہتا ہے کہ وہ توریت کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتا ہے- اس گروپ کے دعوے کے مطابق اس کتاب میں مسیحا کی آمد سے قبل یہودی حکومت کے قیام کو ممنوع قرار دیا گیا ہے-
 
یہ گروپ ارض مقدس پر فلسطینیوں کی ریاست کے قیام کی تائید کرتا ہے اور ماضی میں ہونے والے مالی نقصانات کی تلافی کیلئے تیار ہے- یہودیوں کا سواد اعظم ان کے خیالات کو محدود تصور کرتا ہے اور اس نے احمد نژاد کی تقریر کی مذمت کی ہے- اور گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں کی گئی ان کی تقریر کو سامی مخالف تقریر کہا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی