جمعه 09/می/2025

زیپی لیونی نے احمد قریع سے کوئی وعدہ نہیں کیا :اسرائیلی وزارت خارجہ

ہفتہ 27-ستمبر-2008

اسرائیلی وزیرخارجہ زیپی لیونی نے فلسطینیوں سے عدم تشدد کی سیاست اپنانے کا کہاہے- زیپی لیونی کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ تشدد سے فلسطینیوں کو کوئی قومی اہداف حاصل نہیں ہوں گے- دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایجال بالمور نے کہاہے کہ زیپی لیونی نے فلسطینی مذاکرات کار احمد قریع سے مذاکرات کے مضمون کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا –
 
البتہ فلسطینیوں سے میٹنگز حسب سابق جاری رہیں گی- واضح رہے کہ اولمرٹ کے استعفی کے بعد اسرائیلی صدر نے زیپی لیونی کو حکومت تشکیل دینے کا حکم دیا ہے-
 
زیپی لیونی کی بعض متوقع اتحادی جماعتیں فلسطینیوں سے مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلہ کو شامل کرنے کی مخالف ہیں-

مختصر لنک:

کاپی