اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا ہے رواں سال فلسطین اورا سرائیل کے درمیان کسی امن معاہدے کا امکان نہیں-
اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے امن بات چیت ہوتی رہی ہے، لیکن اسرائیل میں سیاسی ردو بدل کے باعث فی الحال مذاکرات کا سلسلہ بند ہے، جو جلد بحال ہو جائے گا –
اسرائیلی صدر نے کہا کہ فلسطین سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ا س سلسلے میں آئندہ سال نہایت اہم ہو گا –