پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی پولیس نے فدائی حملہ آور کے اہل خانہ کو تعزیتی تقریب کے انعقاد سے روک دی

جمعہ 26-ستمبر-2008

اسرائیلی پولیس نے فدائی حملہ کرنے والے انیس سالہ القدس کے شہری قاسم  مغربی کے اہل خانہ کو تعزیتی تقریبات کے انعقاد سے روک دیا-

القدس میں اسرائیلی پولیس چیف اھاورن فرانکو نے  مغربی کے گھر کے قریب پولیس کی بڑی تعداد تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعزیتی تقریب فلسطینی شہریوں کو مزید فدائی حملے کرنے پر اکسانے کا باعث بنے گی، لہذ یہ تقریب منعقد نہیں ہونے دی جائے گی-

واضح رہے کہ حال ہی میں قاسم  مغربی نے القدس ٹرک چلاتے ہوئے انیس کے قریب یہودیوں کو روند دیا تھا، اسرائیلی فوج کی جوابی فائرنگ سے وہ موقع پر شہید ہو گیاتھا-

مختصر لنک:

کاپی