اسرائیلی نائب وزیر اعظم حائیم رامون نے سبکدوش وزیرا عظم ایہود اولمرٹ کی جانب سے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے کی گئی جنگ بندی کو اولمرٹ کی سیاسی غلطی قراردیا ہے-
تل ابیب میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مقابل میں آزاد فلسطینی ریاست کا تصور اسرائیلی وجود کے لیے خطرناک ہے، ہمیں فلسطین اور اسرائیل دو الگ الگ ریاستوں کے بجائے صر ف ایسے ملک پر زور دینا چاہئے جس میں یہودی اور فلسطینی مل جل کر زندگی بسر کر سکیں- اسرائیلی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی قیادت نے ماضی کی طرح اس بار بھی امن کا ایک نادر موقع ضائع کردیا –