گابی اشکنازی نے اسرائیلی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں عرب بدونوجوانوں کے کمپلسری فوجی سروس ادا کرنے میں کمی کی وجہ مساجد کے امام اور خطیب ہیں جو عرب بدونوجوانوں کو اسرائیل اور فوج کے خلاف ابھارتے ہیں اور اہل خانہ پر ہر قسم کا دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹوں کو کمپلسری فوجی سروس کے لیے نہ بھیجیں- خط کے مطابق اسرائیلی حکومت ان آئمہ مساجد سے نرمی برت رہی ہے اور انہیں سزائیں نہیں دے رہی –
گابی اشکنازی نے واضح کیا کہ بدنوجوانوں کا فوج میں اشتراک اسرائیل کااسٹرٹیجک ہدف ہوناچاہیے کیونکہ ہر بدو فوجی اپنے خاندان کے ساتھ تاہے جو اسرائیل کے لیے تائید و حمایت ہے – گابی اشکنازی کے خط کے بعد اسرائیل کے وزیر داخلہ آفے دیختر نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی – اجلاس میں پولیس کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آ ئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے پولیس کمشنر کو اپنی سفارشات پیش کرے گی-
