امریکی وزارت خارجہ کے عہدے دارنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے باعث ایرانی جوہری تنازع پر چھ ملکی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے عہدے دار نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہان کی اقوام متحدہ میں مصروفیات کی وجہ سے ایرانی جوہری تنازع پر اجلاس منسوخ کیا گیا ہے۔
ادھرجرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چھ ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کی منسوخی جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر دباؤ بڑھانے کو مشکل بنا دے گی۔