پنج شنبه 08/می/2025

جنگ بندی حماس کو دانت تیز کرنے کا موقع فراہم کرہی ہے: اسرائیلی عہدیدار

بدھ 24-ستمبر-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے”امان” شعبہ تحقیقات کے سربراہ کرنل یوسی بید ڈاٹس نے کہا ہے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کراسرائیل کے خلاف مزاحمت کی تیاریاں کر رہی ہے۔
 
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حماس ٹینک شکن میزائلوں کے علاوہ دیگر جدید اسلحہ بھی حاصل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ یوسی نے مزید کہا کہ غزہ میں مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل بھاری مقدار میں موجود ہیں جو اسرائیلی حکومت اور فوج کے لئے نہایت ٓخطرناک ہیں۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی اقتصادی حالت میں بڑی حد تک بہتری آئی ۔ حماس اور جہاد اسلامی جنگ بندی معاہدے کی پابندی کر رہی ہیں۔ ان کی جانب سے غزہ پر فوج کشی روکے جانے کو احسن اقدام قرارد یا جا رہا ہے تاہم راہداریوں پر اسرائیلی فوج کے پہرے کو اچھا نہیں سمجھا جارہا۔

حماس کے ہاں مغوی سپاہی گیلاد شالت کے بارے میں انہوںنے کہا کہ اس معاملے میں حماس اور اسرائیل کے موقف میں تضاد ہے، اس ضمن میں حماس فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک مصر سے بات چیت کی تجدید سے بھی گریزاں دکھائی دیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی