شنبه 03/می/2025

امریکہ اور اسرائیل فلسطینی صدر پر دباؤ ڈال رہے ہیں

بدھ 24-ستمبر-2008

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہاہے کہ فلسطینی باہمی مذاکرات رکوانے کے لیے صدر محمود عباس پر امریکی اور اسرائیلی دبائو ہے-
 
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کے رکن عمر مراد نے مذاکراتی عمل کی کامیابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینی باہمی مذاکرات بعض گروہوں اور جماعتوں کے مفاد میں نہیں ہیں- اس لیے مذاکراتی عمل میں روڑے اٹکارہے ہیں جبکہ اسرائیل اور امریکہ فلسطینی باہمی مذاکرات روکنے کے لیے فلسطینی صدر پر محمود عباس پر دباؤ ڈال رہے ہیں- فلسطینیوں میں اختلاف اسرائیلی اور امریکی سیاسی پالیسی کا حصہ ہے-

عمر مراد نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہاگیاہے کہ شام نے فلسطینی جماعتوں کو اپنے ملک میں دفاتر بند کرنے کا کہاہے- بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی یہ خبریں بے بنیاد ہیں- ان خبروں کا مقصد شام اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان تعلقات خراب کرناہے- انہوں نے مزید کہاکہ دمشق فلسطینی عوام کی ہر ممکن امداد کر رہا ہے اور فلسطینی جماعتیں کیمپوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گی-

مختصر لنک:

کاپی