شنبه 03/می/2025

مصر:اغوا کئے گئے گیارہ غیرملکی سیاحوں سمیت انیس افرادکی رہائی

منگل 23-ستمبر-2008

مصر کے جنوب مغربی علاقے اسوان کے قریب اغوا کئے گئے گیارہ غیر ملکی سیاحوں اور آٹھ مصریوں پر مشتمل گروپ کو رہا کردیا گیا ہے.

یہ بات مصر کے وزیر خارجہ احمد ابوالغیط نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزارائس سے ملاقات سے قبل صحافیوں کو بتائی .

انہوں نے کہا کہ یرغمال بنائے گئے تمام انیس افراد کورہا کرالیا گیا ہے اوروہ محفوظ ہیں .مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان افراد کو گینگسٹرز کے ایک گروپ نے اغوا کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی رہائی کس علاقے میں عمل میں آئی ہے.

اس سے پہلے مصر کے وزیر سیاحت زهير جرانة نے قاہرہ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اوراغوا کاروں انہیں سرحد پارکسی دوسر ے ملک لے گئے ہیں .مصری وزیر سیاحت کے مطابق اغوا کئے گئے افراد میں پانچ اطالوی،پانچ جرمن ،ایک رومانوی اورآٹھ مصری شہری شامل تھے.

وزیر سیاحت نے بتایا کہ حکام کو اغوا کی اس واردات کا ایک ٹور آپریٹر کی اپنی بیوی کو فون کال کے بعد پتا چلا تھا جس میں اس نے ایک گروپ کے ساتھ خود کو یر غمال بنائے جانے کے بارے میں بتا یا تھا.مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں مصر کے سرحدی محافظوں کا ایک فسر بھی شامل تھا.

مصر کے سکیورٹی ذرائع سکیورٹی ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے گیارہ غیر ملکیوں سمیت انیس افراد کی رہائی کے لئے ساٹھ لاکھ یورو تاوان کا مطالبہ کیاتھا.تاہم اس واقعے میں اسلامی جنگجوٶں کے ملوث ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا.

مصری فوج نے پیر کو سیاحوں کی تلاش کے لئے پوراسرحدی علاقہ چھان مارا تھا.سیاحوں کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں جمعہ کومصر،سوڈان اور لیبیا کی مشترکہ سرحد کے سنگم پر واقع دوردرازعلاقے میں ایک ڈیزرٹ سفاری پر سیر کے دوران چار نقاب پوش مسلح افراد نے اغوا کیا تھا.

مصرکی وادی نیل میں حالیہ برسوں غیر ملکی سیاحوں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ تھا.تاہم ماضی میں انتہاپسند سیاحوں اور غیر ملکیوں کو بم دھماکوں اور فائرنگ میں نشانہ بناتے رہے ہیں جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے.

مختصر لنک:

کاپی