پنج شنبه 08/می/2025

لیونی کو حکومت بنانے کی دعوت

منگل 23-ستمبر-2008

اسرائیل کی وزیر خارجہ زپی لیونی نےصدر کی طرف سے نئی مخلوط حکومت تشکیل کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اتوار کے روز وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے استعفی کے بعد زپی لیونی کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

زپی لوینی پینتیس سال قبل اسرائیلی خاتون وزیر اعظم گولڈا میئر کے بعد دوسری خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔ زپی لیونی کچھ روز قبل ہی قدیمہ پارٹی کی سربراہ منتخب ہوئی ہیں۔

خفیہ ایجنسی موساد کی سابقہ ایجنٹ زپی لیونی نے حکومت تشکیل کرنے کی دعوت ملنے کے بعد اسرائیل کے سابق وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکد کو حکمران اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

لیکد پارٹی اس سے پہلے اسی طرح کی دعوتیں ٹھکرا چکی ہے۔ زپی لیونی کے پاس نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے چھ ہفتے کا وقت ہے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ زپی لیونی کے لیے مخلوط حکومت بنانا آسان نہیں ہوگا کیونکہ قدیمہ پارٹی کو اسرائیلی پارلیمان کی ایک سو بیس نشستوں میں سے صرف انتیس نشتیں ہیں۔

زپی لیونی کو حکومت تشکیل دینے کے کم از کم اکسٹھ ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ایہود اولمرٹ نے رشوت ستانی کے متعدد الزامات کے بعد پڑنے والے سیاسی دباؤ کے نتیجے میں مستعفی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی پولیس نے بھی ماہِ رواں کے آغاز میں وزیر اعظم اولمرٹ پر بدعنوانی کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی