پنج شنبه 08/می/2025

انتخابی مہم میں موسادنے زیپی لیونی کی مدد کی

منگل 23-ستمبر-2008

اسرائیلی حکومتی پارٹی کدیما کی سربراہی کے لیے پارٹی انتخابات میں خفیہ ادارے موساد نے زیپی لیونی کی مدد کی- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت و احرانوت کے مطابق میرلا جیل اور زیپی لیونی موساد میں ایک ہی یونٹ میں کام کرتی رہی ہیں-

موساد سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میرلا جیل زیپی لیونی کے ساتھ کام کررہی ہیں اور انہوں نے وزارت خارجہ میں زیپی لیونی کے دفتر کی چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا-

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ کی جگہ حکومتی پارٹی کدیما کی سربراہ زیپی لیونی منتخب ہوئی ہیں- وہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد میں کام کرتی رہی ہیں- میرلا جیل نے کہاہے کہ اس نے زیپی لیونی کی انتخابی مہم میں مدد کے لیے موساد کی مزید دوستوں کو اپنے ساتھ ملایا ہے وہ لیونی کی ٹیم کاحصہ ہیں-

مختصر لنک:

کاپی