پنج شنبه 08/می/2025

زیپی لیونی کی عرب ممالک کے وزراء خارجہ سے متوقع ملاقات

منگل 23-ستمبر-2008

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ وزیرخارجہ زیپی لیونی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 7عرب ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات کریں گی-

جن میں قطر ‘ عمان ‘موریطانیہ ‘مراکش ‘مصر اور اردن کے وزراء خارجہ شامل ہیں- اس کے علاوہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گی- ذرائع کے مطابق زیپی لیونی سعودی عرب ‘ بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی کوشش کریں گے- 

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک دوسری طرف سے بات طے نہیں ہوئی ہے- اسرائیلی وزیرخارجہ ان ملاقاتوں میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دائمی حل کے لیے بنیادی نکات پر اتفاق رائے کے حوالے سے اپنا نقطہ ء نظر واضح کریں گی-

مختصر لنک:

کاپی