پنج شنبه 08/می/2025

ایک ملین یہودیوں کو القدس میں آباد کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

پیر 22-ستمبر-2008

فلسطینی اتھارٹی میں القدس سے کے چیئرمین احمد روحیطی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل دو ہزار بیس تک القدس میں مزید دس لاکھ یہودیوں کو بیرون ملک سے لاکر آباد کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے- القدس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی شہریوں کا نظام زندگی درہم برہم کرنے سے اسرائیل کا اہم ہدف ہے-

نسلی دیوار اور یہودی آبادکاری کے ذریعے اسرائیل نے اہلیان القدس کی زندگی اجیرن کردی ہے- اسرائیل کی فلسطین دشمن پالیسیوں کے باعث شہری نہایت کسمپرسی کا شکار ہیں- ایک اندازے کے مطابق تین لاکھ شہریوں کو اسرائیل القدس کا باشندہ ہونے کی سزا دے رہا ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل القدس کی تاریخی اسلامی اور ثقافتی شناخت کی تبدیلی میں ناکام ہوچکا ہے اوراب وہ جبراً شہریوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے-

مختصر لنک:

کاپی