اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا ہے کہ اسرائیل میں سیاسی تبدیلیوں کے باوجود فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات جاری رہیں گے-
اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے مذاکرات نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات تک جاری رہیں گے-
شمعون پیریز کا کہنا تھا کہ فلسطین سے مذاکرات سے آگے بڑھ چکے ہیں- دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بش انتظامیہ بھی رضا مند ہے-