پنج شنبه 08/می/2025

حکومت گیلاد شالیت کی بازیابی میں کوتاہی برت رہی ہے

اتوار 21-ستمبر-2008

مغوی اسرائیلی فوجی گیلادشالیت کے والدین نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی بازیابی میں کوتاہی برت رہی ہے-

انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے خط میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری اقتصادی ناکہ بندی کے باوجوداسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)پر دباو کے تمام طریقے استعمال نہیں کئے- اسرائیلی حکومت کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے گیلاد شالیت کو یرغمال بنانے والے اپنے موقف میں سختی لا رہے ہیں-

وہ گیلاد شالیت کی رہائی کے حوالے سے کسی قسم کے براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات عمدانہیں کر رہے ہیں- مغوی فوجی کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کونسل میں ان کے بیٹے کے موضوع کو زیر بحث لایا جائے-

گیلاد شالیت کے والدین نے غزہ کو محصولات منتقل کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم وزیردفاع اور وزیرخارجہ سے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو محصولات منتقل کرنا بند کیے جائیں جن کی مالیت کروڑوں شیکل ہے-گیلاد شالیت کے والدین نے یہ معلومات وزیر دفاع کے سیکرٹری سے بات چیت کے بعد حاصل کی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی