پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی اتھارٹی کسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لے :اسرائیلی انتباہ

ہفتہ 20-ستمبر-2008

اسرائیل نے فلسطین اتھارٹی کو مقبوضہ بیت المقدس میں کسی قسم کی سرگرمیوں سے متنبہ کیا ہے-
 
اسرائیلی پولیس نے القدسی یونٹ کے سربراہ ایڈوکیٹ احمد اویفی کو مغربی بیت المقدس کے پولیسی سنٹر میں طلب کیا اورفلسطین اتھارٹی اور صدارتی کیمپ کو متنبہ کیا کہ وہ کسی قسم کی سرگرمیاں نہ کریں حتی کی وہ کسی قسم کی سرگرمیو ں میں حصہ بھی نہ لیں-

کسی سرگرمی میں شرکت کرنے پر گرفتار کیے جانے کی بھی دھمکی دی ہے- واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ماہ رمضان کے دوران فلسطینی اتھارٹی کسی قسم کی سرگرمیاں نہیں کر رہی- شہر میں جو افطاریاں یا شب بیداریاں ہو رہی ہیں ان کا انتظام سرکاری نہیں بلکہ شہری تنظیمیں کر رہی ہیں-

 

مختصر لنک:

کاپی