پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی انجینئروں کاایٹمی پلانٹ میں کام کرنے سے انکار

ہفتہ 20-ستمبر-2008

اسرائیلی ایٹمی پلانٹ ’’دیمونا‘‘ میں معمر انجینئروں کی ریٹائرمنٹ اور نو عمر افراد کی تعیناتی نے حکام کو ایک نئے مخمصے کا شکار کردیا ہے –
 
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت واحرانوت‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشا ف کیا ہے کہ ایٹمی پلانٹ میں تعینات کئے گئے نوعمر اور کم تجربہ کار ماہرین نے خود کو ایٹمی تنصیبات میں غیر محفوظ قرار دیا ہے- ایٹمی تنصیبات میں یہ کام کرنے والے ایک سو پچاس انجینئروں نے حال ہی میں عمر رسیدگی کے باعث استعفی دے دیا

تھاجبکہ  ئندہ کچھ عرصے میں مزید چار سو اہلکار ایٹمی تنصیبات میں اپنی خدمات سے سبکدوش ہوجائیں گے- دوسری جانب کم عمر تعینات کئے گئے افراد کا کہناہے کہ تجربہ نہ ہونے کے باعث خود کو ایٹمی پلانٹ میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں-
 
وہ ایٹمی تنصیبات میں کام کرنے کے بجائے دیگر شعبوں کو ترجیح دیں گے- حال ہی میں اسرائیل نے ایسے دو سو افراد بھرتی کئے تھے جنہوں نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی اور ان کا کوئی تجربہ نہیں –

مختصر لنک:

کاپی