پنج شنبه 08/می/2025

گیلاد شالت کے اہل خانہ کی جانب سے حکومت پر تنقید

جمعہ 19-ستمبر-2008

 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہاں اسرائیلی جنگی اسیر گیلاد شالت کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر گیلاد کی رہائی کے معاملے کو الجھا رہی ہے-

گیلاد کے والدین نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ، وزیر دفاع ایہود باراک اور وزیر خارجہ زیپی لیونی کے نام لکھے گئے خط میں کہا  کہ حکومت کی جانب سے غزہ کی ایک سال سے جاری معاشی ناکہ بندی کے باوجود حماس پر گیلاد کی رہائی کے حوالے سے دبائو نہیں ڈالا جا سکا، یہ حکومت کی کی ناکامی ہے-
 
حکومت کی جانب سے غزہ کے ٹیکس اور فنڈز منجمد کرنے کے اعلان کے باوجود بڑی مقدار میں رقوم غزہ منتقل ہوتی رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ اس معاملے کی خاص طور سے ذمہ دار ہے، کیونکہ تین ماہ قبل اس کی جانب سے غزہ کے ساتھ سیز فائر کر کے ہمیں گیلاد کی رہائی کا یقین دلایا گیا تھا، جو وقت کے ساتھ ساتھ اور زیادہ مشکل دکھائی دیتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی