روس نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر حملے کے لئے جارجیا کو اگلے مورچے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے اور اگر نیٹو ممالک نے ماسکو کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں کو ختم نہ کیا تو روس افغانستان میں نیٹو کی کارروائیوں کے لئے اپنی فضا کی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردے گا۔
نیٹو میں روس کے سفیر دمتری رگوزن نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی انٹیلی جنس کو اطلاع ملی ہے کہ امریکہ جارجیا کے فوجی انفراسٹرکچر کو ایران کیخلاف حملے میں لاجسٹک سپورٹ کے طور پر بروئے کار لا سکتا ہے۔

اس مقصد کے لئے امریکہ نے پہلے ہی جارجیا میں فوجی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سربراہ کا دورہ جارجیا سے سرد جنگ دور کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے اور اس سے خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو گا۔