پنج شنبه 08/می/2025

صحرائے نقب کی مسجد کو مسار کرنے کا حکم کالعدم قرار دیں

جمعرات 18-ستمبر-2008

اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے عرب رکن طالب الثانی نے اسرائیلی وزیر داخلہ میئر شتریت سے کہا ہے کہ نقب کی وادی نیام میں موجود مسجد کو مسمار کرنے سے باز رہیں-

طالب الثانی نے وزیر سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں اور نمازیوں کو اس مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دیں جو عارضی طور پر گارے اور سرکنڈ سے بنائی گئی ہے- انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مسجد کو نقصان پہنچایا گیا تو اس سے اتحجاج کی لہر اٹھے گئی اور لوگ اس کا دفاع ہر ممکنہ طریقہ سے کریں گے-
 
دریں اثناء اسرائیلی قابض فوجیوں نے نابلس کا محاصرہ کرلیا اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے سترہ فلسطینی اغواء کرلیے-

مختصر لنک:

کاپی