اسرائیلی نائب وزیردفاع نے فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی غنڈہ گردیوں میں اضافے کا اعتراف کیا ہے -انہوں نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کی اسرائیلی فوج کے خلاف بدمعاشی بھی بڑھ گئی ہے-
اسرائیلی پارلیمانی داخلہ کمیٹی میں یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے خلاف غنڈہ گردی کی کارروائیاں زیربحث لائی گئیں-اسرائیلی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہم نے اس غنڈہ گردی کا علاج نہ کیا تو معلوم نہیں کہ ہم کو کہاں دفن کر دیا جائے گا-