اسرائیلی وزیر داخلہ آفی دیختر نے حکومت اور فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کے لیے طاقت کے تمام تر ذرائع استعمال کیے جائیں-
عسقلان شہر میں کدیما‘‘ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لیے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی سرگرمیاں اسرائیلی وجود کے لیے خطرناک ہیں-
اسرائیل اپنی بقاء کے لیے اسے طاقت کے بل بوتے پر ختم کردے- انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوج کے ساتھ مل کر مزاحمت کاروں کو کچل دے- غزہ میں اسرائیل دشمن اتھارٹی کا وجود ہمارے لیے کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں-